My Blog

My WordPress Blog

News, تازہ ترین, شوبز

پاکستان کے مشہور اداکار عابد علی کی حالت بے حد تشویش ناک ہو گئی

پاکستان کے مشہور اداکار عابد علی کی حالت بے حد تشویش ناک ہو گئی

پاکستان کے مشہور اداکار عابد علی کی صاحبزادی راحمہ علی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ عابد علی گزشتہ دو ماہ سےشدید علیل ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں جواب دے دیا گیا ہے ۔

اداکار عابد علی کی صاحبزادی راحمہ علی نے عوام سے دعا کی درخواست کی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے والد کا علاج جاری ہے تاہم اللہ سے بھر کر کوئی اور طاقت نہیں ہے وہ اگر اللہ تعالی چاہیے تو کیا کچھ نہیں ہوسکتا ۔

پاکستان کے بہت سے مشہور ڈراموں میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار عابد علی ان دنوں شدید بیمار ہو گئے ہیں۔ اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج بھی ہیں جبکہ ان کی فیملی کے تمام ارکان اور خاص طور پر ان کی صاحبزادی راحمہ علی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کے مشہور اداکار عابد علی 1952میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے ہیں۔ مشہور اداکار عابد علی کی صرف تین بیٹیاں ہیں۔ پاکستان کے مشہور اداکار عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے ’وارث‘سے بلند ترین شہرت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نےبے شمار ٹیلی ویژن ڈراموں اوربہت سے فلموں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان میں شہرت کی بلندوں کو چھونے والے عابد علی کی نئی فلم ’ہیر مان جا‘ آج کل سنیما گھروں کی زینت بنی ہے ۔ اور پاکستان کے مشہور چینل جیو ٹیلی ویژن سے پاکستان کے مشہور اداکار عابد علی کے دو ڈرامہ سیریلز’میرا رب وارث‘ اور ’رمز عشق‘ ٹیلی کاسٹ کیے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Theme by Anders Norén