My Blog

My WordPress Blog

شوبز

کشمیریوں کی بھرپورحمایت کرنے پر ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے

کشمیریوں کی بھرپورحمایت کرنے پر ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے

کشمیریوں کی بھرپورحمایت کرنے پر ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مقبوضہ وادی گزشتہ 25 روز سے مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

خوبصورت وادی میں مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پڑ گئی ہے۔غاصب فوج اِن اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیری مظاہرین پر بھی تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر تنقید کرنا بھی بھارتی حکومت کو برداشت نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کشمیر کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ بھی معطل کیے جارہے ہیں۔

پاکستان میں بھی کئی اداکار شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر بند کیے جا چکے ہیں جس کا نوٹس پاکستان کی حکومت نے بھی لیا۔

نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بھی معطل کر دیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے انسٹاگرام اطلاع دی اور لکھا کہ کشمیری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ان کا اکاؤنٹ بند کر دیا کیا ہے۔

نبیل قریشی نے اب تک پاکستان کی فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جس میں ’نامعلوم افراد‘، ’ایکٹر ان لاء‘، ’نامعلوم افراد 2‘ اور ’لوڈ ویڈنگ‘ شامل ہیں۔

ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس میں اہم عہدوں پر کام کرنے والے بھارتی شہری پاکستانی اور کشمیری صارفین کی تمام تر آواز دبانے میں ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Theme by Anders Norén