My Blog

My WordPress Blog

شوبز

پاکستان کی مشہور ترین اداکارہ ارمینا خان نے بھی شہنائیوں کی نوید سنا دی

پاکستان کی مشہور ترین اداکارہ ارمینا خان نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ منگیتر فیصل خان سے اسی سال شادی کر رہی ہیں۔

ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر فوٹو شیئرنگ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی سال شادی کر رہی ہیں اور شادی کی تیاریوں کے لیے وہ بہت پُرجوش اور خوش ہیں۔

ارمینا خان نے کہاکہ انہوں نے ویڈنگ کلب سے اپنے لیے عروسی لباس خرید لیا ہے اور وہ اپنے خوابوں کا جوڑا مداحوں سے شیئر کرنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتیں۔

ارمینا خان نے کہ وہ اس وقت مختلف ملبوسات کو پہن کر دیکھ رہی تھیں اور خوشی سے اس وقت پھولے نا سما رہی تھیں۔انہوں نے اپنے عروسی لباس کے لیے اپنے ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے منگیتر فیصل کے لیے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

ارمینا خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جو میری خوشی میں خوش ہیں اورجنہوں نے ان کو اپنی دعاوں میں یاد رکھا ہوا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کا بھی شکریہ جو نفرت کرتے ہیں۔

اداکارہ ارمینا خان نے ان پر شدید تنقید کرنے والوں کے لیے لکھا کہ وہ ان کے بارے میں باتیں بناتے رہیں اور یہی چیز انہیں جوڑے رکھتی ہے۔ارمینا خان پاکستان کے مشہور ترین اور مقبول ڈرامہ سیریل ‘رسم دنیا’ اور ‘محبت اب نہیں ہو گی’ میں مرکزی کردارادا کر چکی ہیں، اس کے علاوہ وہ پاکستان کی مشہور ترین فلموں ‘بن روئے’ اور ‘جانان’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Leave a Reply

Theme by Anders Norén