My Blog

My WordPress Blog

شوبز

پاکستان کی اداکارہ مہوش حیات کا جنگ کو بڑھاوا دینے پر پریانکا چوپڑا کو کرارا جواب

پاکستان کی اداکارہ مہوش حیات کا جنگ کو بڑھاوا دینے پر پریانکا چوپڑا کو کرارا جواب

پاکستان کی اداکارہ مہوش حیات کا جنگ کو بڑھاوا دینے پر پریانکا چوپڑا کو کرارا جواب

مہوش حیات نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے لیے ایک مختصر مضمون تحریر کیا ۔ مہوش حیات نے مضبون میں انہوں نے بالی وڈ اداکارہ کی خیرسگالی سفیر پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بحیثیت ایک بہت ہی نامور شخصیت آپ کو امن کا ساتھ دینا چاہیے۔

مہوش نے مزید کہا کہ نامور شخصیات جو عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہیں اُن کی توجہ ہمیشہ ہمیشہ انسانیت پر ہونی چاہیے، پریانکا کو ایسے کسی بھی معاملات پر آواز نہیں اٹھانی چاہیے

بھارتی اداکارہ پریانکا رواں برس فروری میں بھارت کے پلوامہ حملے پر جنگ کو بڑھاوا دینے پر پاکستان اور بھارت میں شدید تنقید کا شکار بنیں ۔

پاکستان کی زیادہ تر کامیاب فلموں میں کام کرنے والی مہوش حیات نے مزید لکھا کہ مشہور شخضیات کو سیاست سے دور ہی رہنا چاہیے، اور بھارت کی اداکارہ پریانکا کو امریکا میں منتقل ہو جانے کے بعد تبدیل ہو جانا چاہیے تھا اوروہ جب بھی بات کریں تو انہیں کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرتے وقت ایک بھارتی نہیں بلکہ ایک امریکی شخصیت کے طور پر بات کرنی چاہیے۔

پاکستان کی اداکارہ مہوش نے لکھا کہ پریانکا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے کے بجائے انسانیت کا درس دینا چاہیے، اور ساتھ ہی ساتھ بالی وڈ کو دہشت گردی اور نفرتیں پھیلانے والے موضوعات کو چھوڑ کر اور بہت سے دوسرے موضوعات پر کام کرنا چاہیے

Leave a Reply

Theme by Anders Norén