My Blog

My WordPress Blog

شوبز

حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے شادی کی مکمل طور پر سوشل میڈیا پر آ کر تصدیق کردی

پاکستان کے مشہور اور نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی خبروں کی سوشل میڈیا پر آ کر تصدیق کردی ہے۔
پاکستان کے مشہور اور نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں ۔ شادی کا کارڈ کے بعد ادکار نے خود ہی ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔

نامور اداکار حمزہ علی عباسی کے مطابق نیمل خاور سے نکاح کی سادہ تقریب 25 اگست جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہوگا۔ حمزہ علی عباسی نے پاکستان اور دوسرے ممالک میں رہنے والے تمام تر مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اس سے قبل ‘پیارے افضل’، ‘من مائل’ جیسے ڈراموں اور فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ سے مقبولیت حاصل کرنے اور شہرت کی بلندوں پر جائے کے بعد متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق ان سے بار بار سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی تھی۔

تاہم گزشتہ روز سے ہی سوشل میڈیا پرکچھ پوسٹس میں دونوں کی شادی کے کارڈز بھی شیئر کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق دونوں کا نکاح 25 اگست اور ولیمے کی تقریب 26 اگست کو منعقد ہوگی۔

پاکستان کی اداکارہ نیمل خاور نے 2017 میں شعیب منصور کی فلم ‘ورنہ’ سے اپنا ڈیبیو کیا جس میں سپر اسٹار ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان کی اداکارہ نیمل خاور اس وقت ڈرامہ سیریل ‘انا’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور ان کے معاون کردار کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Theme by Anders Norén